سندھ میں رینجرز کو حاصل خصوصی اختیارات کی مدت ختم

محکمہ داخلہ نے اختیارات میں توسیع کی سمری وزیراعلیٰ کو ارسال کی تھی لیکن مراد علی شاہ نے تاحال سمری پر دستخط نہیں کئے


ویب ڈیسک April 15, 2017
محکمہ داخلہ نے اختیارات میں توسیع کی سمری وزیراعلیٰ کو ارسال کی تھی لیکن مراد علی شاہ نے تاحال سمری پر دستخط نہیں کئے۔ فوٹو: فائل

صوبہ سندھ میں رینجرز کے اختیارات کی مدت گزشتہ روز ختم ہوگئی تاہم وزیراعلیٰ سندھ نے رینجرز کو حاصل خصوصی اختیارات میں توسیع کی سمری پر دستخط نہیں کئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سندھ میں امن و امان کے قیام کے لئے رینجرز کو حاصل خصوصی اختیارات کی مدت گزشتہ روز ختم ہوگئی لیکن صوبائی حکومت نے تاحال اس کی مدت میں توسیع نہیں کی جس کی وجہ سے رینجرز کا ٹارگٹڈ آپریشن متاثر ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: رینجرزاختیارات کا معاملہ حل کرنے کی ہدایت

ذرائع کا کہنا ہے کہ محکمہ داخلہ سندھ نے رینجرز کے اختیارات کی مدت میں توسیع کی سمری وزیراعلی سندھ کو ارسال کی تھی، جس میں دہشتگردی ایکٹ 1997 کی شق چار کے تحت رینجرز کو حاصل خصوصی اختیارات میں 90 دن کی توسیع کی درخواست کی گئی ہے لیکن آصف علی زرداری کے ساتھیوں کی گمشدگی کے بعد صوبائی حکومت سندھ میں رینجرز کو خصوصی اختیارات دینے کے معاملے پر شش و پنج کا شکار ہے اور اسی وجہ سے مراد علی شاہ سمری پر دستخط میں پس و پیش سے کام لے رہے ہیں۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: رینجرز اختیارات پر چوہدری نثار کو تشویش

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |