پریذیڈنٹ کپ فائنل ایچ بی ایل کی ٹیم شکست کے دہانے پر پہنچ گئی

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں فائنل میں ایچ بی ایل نے چوتھے روز دوسری اننگز میں 169رنز پر6 وکٹیں گنوا دیں،


Sports Reporter January 18, 2013
کراچی: نیشنل اسٹیڈیم میں کم روشنی کے سبب پریذیڈنٹ ٹرافی کا فائنل رکنے پر یونس خان ، محمد حفیظ، عمر اکمل، توفیق عمر اور اظہر علی ہنسی مذاق کررہے ہیں ۔ فوٹو: راشد اجمیری)۔

پریزیڈنٹ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کے فائنل میں ایچ بی ایل کی ٹیم شکست کے دہانے پر پہنچ گئی۔

اسے کوئی معجزہ ہی سوئی ناردرن گیس کے ہاتھوں ناکامی سے بچا سکتا ہے، نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں فائنل میں ایچ بی ایل نے چوتھے روز دوسری اننگز میں 169رنز پر6 وکٹیں گنوا دیں،اسے کامیابی کیلیے مزید 160 رنز درکار ہیں۔

اسد شفیق نے 10 چوکوں کی مدد سے 58 رنز اسکور کیے، یونس خان اور ہمایوں فرحت 25،25 رنز کی اننگز کھیل کر پویلین لوٹے، شان مسعود نے21اور احمد شہزاد نے10رنز کا اضافہ کیا، عمران فرحت 22 رنز کے ساتھ کریز پر ہیں،عمران علی نے 24 رنز دے کر2 کھلاڑیوں کو واپس ڈریسنگ روم پہنچایا۔



قبل ازیں سوئی ناردرن گیس نے 9 وکٹ پر 177 رنز کے ساتھ دوسری اننگز دوبارہ شروع کی،5 رنز کے اضافے سے آخری کھلاڑی کے بھی رخصت ہونے پر182 رنز پر ٹیم ڈھیر ہوگئی، عمر گل نے67 رنز کے عوض 6کھلاڑیوں کو ٹھکانے لگایا جس میں ہیٹ ٹرک بھی شامل رہی،2 کھلاڑیوںکو آئوٹ کرنے والے فہد مسعود کو میچ میں7وکٹیں ملیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں