خالد لطیف کی پی سی بی کے خلاف دائر درخواست خارج

عدالت نے کرکٹر کی درخواست کو ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے خارج کر دیا


Sports Desk April 14, 2017
عدالت نے کرکٹر کی درخواست کو ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے خارج کر دیا۔ فوٹو: فائل

لاہور: لاہور ہائیکورٹ نے اسپاٹ فکسنگ کیس میں معطل کرکٹر خالد لطیف کی جانب سے پاکستان کرکٹ بورڈ کے اینٹی کرپشن یونٹ کے دائرہ کار کو چیلنج کرنے کی درخواست خارج کر دی۔

خالد لطیف نے لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی تھی جس میں انہوں نے پی سی بی کے اینٹی کرپشن یونٹ کے دائرہ اختیار کو چیلنج کرتے ہوئے موقف اختیار کیا تھا کہ پی سی بی کا اینٹی کرپشن یونٹ اور ٹربیونل کھلاڑیوں کے خلاف قانونی کارروائی کا حق نہیں رکھتا کیونکہ یہ پی سی بی کے آئین کی خلاف ورزی ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : خالد لطیف نے اپنے خلاف پی سی بی کی تحقیقات کو چیلنج کردیا

درخواست میں مزید کہا گیا تھا کہ پی سی بی کا اینٹی کرپشن یونٹ ان کے ساتھ امتیازی سلوک کر رہا ہے لہذا اسے تحقیقات سے فوری طور پر روکا جائے۔ عدالت نے کرکٹر کی درخواست کو ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے خارج کر دیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔