ودیا بالن نے ساتھی ادکارہ کو زور دار تھپڑ رسید کردیا

ودیا بالن نے اداکارہ مشتی چکروتی کو تھپڑ رسید کیا اور جذباتی ہو کر خود ہی زار و قطار رونے لگیں۔


ویب ڈیسک April 14, 2017
ودیا بالن نے اداکارہ مشتی چکروتی کو تھپڑ رسید کیا اور جذباتی ہو کر خود ہی زار و قطار رونے لگیں۔ فوٹو: فائل

بالی ووڈ کی ڈرٹی گرل ودیا بالن نے فلم'' بیگم جان '' کے ایک سین میں ساتھی اداکارہ مشتی چکروتی کو تھپڑ رسید کیا اور انہیں گھسیٹتے ہوئے لے جانے لگیں تاہم سین کی عکسبندی کے دوران اداکارہ زار و قطار رونے لگیں۔

بالی ووڈ اداکارہ ودیا بالن فلموں میں سخت جان عورت کے کردار میں نظر آتی ہیں لیکن حقیقی زندگی میں ایک جذباتی انسان ہیں جو کسی کو تکلیف میں نہیں دیکھ سکتیں جس کا مظاہرہ اس وقت دیکھنے میں آیا کہ جب فلم ''بیگم جان'' کی شوٹنگ کے دوران انہیں ایک سین کی عکسبندی کے لئے ساتھی اداکارہ مشتی چکروتی کو تھپڑ رسید کرنا تھا۔

اسکرپٹ کے مطابق ودیا نے مشتی چکروتی کو زوردار تھپڑ رسید کیا اور پھر انہیں گھسیٹتے ہوئے لے جانے لگیں جس پر اداکارہ رونے کی اداکاری کرنے لگیں لیکن ودیا بالن یہ منظر برداشت نہ کرسکیں اور سب کے سامنے ہچکیاں لے کر رونے لگیں جس پر ہدایت کار کو شوٹنگ روکنا پڑی۔

شوٹنگ رکنے پر ودیا مشتی چکروتی کو گلے لگا کر آدھا گھنٹہ روتی رہیں اور بار بار معافی مانگتی رہیں جس پر سیٹ پر موجود تمام افراد بھی آبدیدہ ہوگئے۔

واضح رہے کہ فلمساز مہیش بھٹ کی فلم''بیگم جان'' نمائش کے لیے پیش کردی گئی ہے اور فلم میں ودیا بالن مرکزی کردار کیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں