گیس کے معاملے پروفاقی حکومت کو میں نے نہیں سندھ کے عوام نے للکارا ہے مرادعلی شاہ

نواز حکومت سندھ کے عوام کو20،20 گھنٹے لوڈشیڈنگ کی سزا دے رہی ہے، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ


ویب ڈیسک April 14, 2017
مجھ میں نہیں آئین میں وہ طاقت یے جو آپ کی گیس بند کرسکے،وزیراعلیٰ سندھ. فوٹو: فائل

وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ نواز حکومت پیپلزپارٹی کو ووٹ دینے کی سزا دینے کے لئے سندھ میں 20،20 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کر رہی ہے۔

سیہون میں والد کی برسی کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ سندھ کے لیے ہر سطح تک جائیں گے اور جب تک سانس ہے عوامی خدمت کا سلسلہ جاری رکھیں گے جب کہ مرکزی حکومت سندھ میں 20،20 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کر کے انہیں پیپلزپارٹی کو ووٹ دینے کی سزا دے رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ گیس کے معاملے پر مرکزی حکومت کو میں نے نہیں بلکہ سندھ کے عوام نے للکارا ہے، مجھ میں نہیں آئین میں وہ طاقت یے جو آپ کی گیس بند کرسکے، آئین کی دفعہ 158 کہتا ہے جس صوبے میں گیس پیدا ہوتی ہے پہلا حق اس صوبے کے لوگوں کا ہے۔

وزیراعلی سندھ نے کہا کہ حکومت سندھ کے پاور پلانٹ کو سیاسی بنانے کی کوشش کی جارہی ہے، وفاقی نمائندے کہتے ہیں پاورپلانٹ نجی کمپنی کا ہے، ان کا اشارہ جس کی طرف ہے حلفیہ کہتا ہوں کہ یہ اس کمپنی کا نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ سندھ کے عوام ہمیں اقتدار میں لائے ہیں اور ہم عوام کے حقوق کی پاسداری کرنا جانتے ہیں، ہمارا مقصد صرف غریب عوام کی خدمت کرنا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں