ادارہ اپنے شفیق سرپرست سے محروم ہوگیاایم ڈی واٹربورڈ

شہید منظر امام عاجزی وا نکساری کے پیکر تھے،ہمیشہ ملازمین کی سرپرستی کی


Staff Reporter January 18, 2013
مقتول رکن اسمبلی نے ادارے کو درپیش مسائل و مشکلات کا ڈٹ کر مقابلہ کیا۔ فوٹو: فائل

ایم ڈی واٹر بورڈ مصباح الدین فرید نے تعزیتی بیان میں کہاہے کہ منظر اما م کے قتل پر کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے تمام افسران اور ملازمین انتہائی رنجیدہ اور سوگوار ہیں۔

ان کی شہادت سے واٹر بورڈ اپنے شفیق سرپرست سے محروم ہوگیا ہے، شہید منظر امام عاجزی وا نکساری کے پیکر تھے، انھوں نے ہمیشہ واٹر بورڈ کے ملازمین سے ہمدردانہ و مشفقانہ رویہ روا رکھا جبکہ واٹر بورڈ کی ترقی و بہتری اور عوام کی خدمت میں ہمیشہ پیش پیش رہے اور ادارے کو درپیش مسائل و مشکلات کا ڈٹ کر مقابلہ کیا۔

9

رکن اسمبلی منظر امام کے قتل پر جہاں ہر شخص غمزدہ ہے وہیں واٹر بورڈ کے ملازمین ان کی شہادت پر دکھی اور افسردہ ہیں، ان کی شہادت سے جو خلا پیداہو ا اس کا پر ہونا اور مداوا ممکن نہیں، واٹر بورڈ کے افسران و اسٹاف ان کی مغفرت اور پسماند گان کے لیے صبر جمیل کے لیے دعا گو ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |