چینی تاجروں نے سندھ میں بھاری سرمایہ کاری کی پیشکش کردی

کراچی اورٹیان جن کو جڑواں شہر قرار اورصنعتی تعلقات کوفروغ دینے پربھی زور


Business Reporter April 15, 2017
اسپیشل ٹیکسٹائل پارک کیلیے کام تیز کرنے پراتفاق۔ فوٹو: فائل

چین کے شہر ٹیان جن کے سرمایہ کاروں نے سندھ میں اسپیشل ٹیکسٹائل پارک کے قیام، اسٹیل، پیٹروکیمیل، بلڈنگ مٹیریل سمیت دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کا عندیہ دے دیا ہے۔

یہ عندیہ ٹیان جن میونسپل گورنمنٹ کے وائس چیئرمین برائے خارجہ امورچین ویمنگ کی قیادت میں پاکستان کا دورہ کرنے والے اعلیٰ اختیاراتی سرکاری وفد نے سندھ بورڈ آف انویسٹمنٹ کی چیئرپرسن ناہید میمن سے صوبے میں سرمایہ کاری کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کے دوران دیا، اس موقع پر نیشنل انڈسٹریل پارک (این آئی پی)، ایف پی سی سی آئی،کراچی چیمبر، اوورسیز انویسٹرز چیمبرکے عہدیداران بھی موجود تھے۔ اجلاس میں ٹیان جن اورکراچی کو جڑواں شہر قرار دینے اور ٹیان جن کے ساتھ صنعتی تعلقات کو فروغ دینے پر زور دیا گیا۔

چیئرپرسن ایس بی آئی ناہید میمن نے چینی وفد کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ کراچی اور ٹیان جن کو جڑواں شہر قرار دینے سے دونوں ملکوں کے صنعتی و تجارتی تعلقات میں خوشگوار اضافہ ہو گا۔ چیئرپرسن ایس بی آئی نے دھابے جی میں 1000 ایکڑ پر محیط چائنا اسپیشل اکنامک زون یا کیٹی بندر، ٹھٹھہ میں مجوزہ اکنامک زون میں اسپیشل ٹیکسٹائل سٹی میں سرمایہ کاری کی پیشکش کو سراہتے ہوئے اس سلسلے میں کام کو تیزی سے آگے بڑھانے پر اتفاق کیا اور اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |