دنیا میں خسرہ سے اموات 70 فیصد کم پاکستان میں ہلاکتیں جاری

بھارت، نائیجیریا، کانگو، ایتھوپیا میں خسرہ وباکی شکل میں موجودہے،عالمی ادارہ صحت


AFP January 18, 2013
بھارت، نائیجیریا، کانگو، ایتھوپیا میں خسرہ وباکی شکل میں موجودہے،عالمی ادارہ صحت

عالمی ادارہ صحت کی ایک رپورٹ کے مطابق سال 2000 سے 2011 کے دوران دنیامیں خسرہ سے ہونے والی اموات میں 70فیصدکمی ہوئی ہے تاہم پاکستان،بھارت ،نائیجیریا،ایتھوپیا،کانگومیں یہ وباابھی ختم نہیں ہوئی اورہلاکتیں ہورہی ہیں۔

عالمی ادارہ صحت کی طرف سے جاری بیان کے مطابق دنیامیں خسرہ کے کیسوں کی تعداد میں58فیصدکمی ہوئی ہے۔رپورٹ کے مطابق دنیابھرمیں خسرہ کیخلاف چلائی جانیوالی زوردارمہم کے باوجوددنیاکے بعض علاقوں میں یہ نہیں پہنچ سکی۔

6

دنیا کے دوکروڑبچے اس سے محروم رہے ہیں۔ان میں آدھے مذکورہ بالاممالک کے ہی ہیںجہاں یہ بیماری وبائی شکل میں موجود ہے۔فرانس ،اٹلی اورسپین میں بھی خسرہ کے ہزاروں کیس سامنے آئے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں