خیبر اور بلوچستان میں فوجی آپریشن بند کیے جائیں منور حسن

کراچی میں ووٹر لسٹوں کی تصدیق فوج کی بجائے ایم کیو ایم کی نگرانی میں ہو رہی ہے


Numainda Express January 18, 2013
مہنگائی، کرپشن ، بیروزگاری اور بجلی،گیس، تیل سے محروم عوام ووٹ سے انتقام لیں، لیاقت بلوچ۔ فوٹو: فائل

امیر جماعت اسلامی سید منور حسن نے باڑہ میں 19 افرادکے قتل کی مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ باڑہ سمیت خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں مختلف مقامات پر جاری فوجی آپریشن فوری بند اور امریکی ایما پر معصوم شہریوں کے قتل عام کا سلسلہ بندکیا جائے۔

حکومت باڑہ میں جاں بحق ہونیوالے افراد کے لواحقین کو معاوضہ ادا کرے اور معافی مانگے، حکومت کی طرف سے دانش مندی کا مظاہرہ نہ کیا گیا تو بلوچستان کی طرح خیبر پختونخوا میں بھی حالات حکومتی کنٹرول سے باہر ہوسکتے ہیں۔ منصورہ میں وفود سے گفتگو کرتے ہوئے سید منورحسن نے کہاکہ دنیا میں کوئی ایک مثال ایسی نہیںجہاں فوجی آپریشن سے مسئلے کا حل نکل سکا ہو، طاقت کے استعمال اور بدترین فوجی آپریشن کے بعد بھی مذاکرات کی میز سجانا پڑتی ہے۔

9

دریں اثناء سیکریٹری جنرل جماعت اسلامی لیاقت بلوچ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ مہنگائی، کرپشن ، بیروزگاری کاشکار اور بجلی،گیس، تیل ، سی این جی سے محروم عوام حکومت سے ووٹ کی طاقت کی بنیاد پر انتقام لینا چاہتے ہیں ایسا کوئی اقدام جو چوروں، لٹیروں اور ٹارگٹ کلرزکو سیاسی مظلوم بنادے تو یہ بڑا المیہ ہوگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں