تعلیمی اداروں میں آئس ہیروئن فروخت کرنے والا گروہ گرفتار

آئس ہیروئن کی گولیاں بیرون ملک سے منگوائی گئی ہیں، ایک گولی کی قیمت 3500 روپے ہے


ویب ڈیسک April 15, 2017
تعلیمی اداروں میں آئس ہیروئن فروخت کرنے والے ملزمان ایف ایس سی کے طالب علم ہیں، پولیس. فوٹو: فائل

پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے جڑواں شہروں کے تعلیمی اداروں میں خطرناک آئس ہیروئن فروخت کرنے والے گروہ کو گرفتار کر لیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے اسلام آباد اور راولپنڈی کے تعلیمی اداروں میں آئس ہیروئن فروخت کرنے والے 2 رکنی گروہ کو گرفتار کر کے 400 گولیاں برآمد کر لی ہیں۔ پولیس کے مطابق طالب علموں کو آئس ہیروئن فروخت کرنے والے دونوں گرفتار ملزمان ایف ایس سی کے طالب علم ہیں، برآمد ہونے والی آئس ہیروئن کی گولیاں ہالینڈ اور ڈنمارک سے منگوائی گئی ہیں اور ایک گولی کی قیمت تقریباً 3500 روپے ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: منشیات کے نقصانات کو تعلیمی نصاب کا حصہ بنایا جائے

واضح رہے کہ وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان بھی اسلام آباد اور راولپنڈی کے تعلیمی اداروں میں بچوں کو منشیات فروخت کرنے کے واقعات کا نوٹس لے چکے ہیں اور اس سے پہلے بھی جڑواں شہروں میں نشہ آور اشیا فروخت کرنے کے الزام میں کئی افراد گرفتار ہو چکے ہیں۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔