کبھی منی لانڈرنگ نہیں کی تمام اثاثے قانونی ہیں پرویزمشرف

اندرون اور بیرون ملک تمام اثاثے ڈکلئیرڈ اور سب کے سامنے ہیں۔ پرویز مشرف


ویب ڈیسک April 15, 2017
کبھی منی لانڈرنگ میں ملوث نہیں رہا، پرویز مشرف فوٹو: فائل

KARACHI: سابق صدر پرویز مشرف نے لاہور ہائی کورٹ میں زیر سماعت مقدمے میں جمع کرائے گئے تحریری بیان میں کہا ہے کہ انہوں نے کبھی منی لانڈرنگ نہیں کی اور ان کے اندرون اوربیرون ملک تمام اثاثے ڈکلیئرڈ ہیں۔

لاہورہائی کورٹ میں پرویزمشرف سمیت دیگرسیاستدانوں کے اثاثوں کے خلاف درخواست زیرسماعت ہے، عدالتی نوٹس پر پرویز مشرف کے وکیل اختر شاہ نے اپنے موکل کی جانب سے 2 صفحات پر مشتمل جواب جمع کرادیا ہے۔ جس میں پریز مشرف نے کہا کہ کبھی منی لانڈرنگ میں ملوث نہیں رہا اور نا ہی کبھی ناجائز اثاثے بنائے ہیں، میرے اندرون اوربیرون ملک تمام اثاثے ڈکلیئرڈ ہیں۔

واضح رہے کہ لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس مامون الرشید 27 اپریل کو کیس کی سماعت کریں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں