عوام نے حکمرانوں کو ووٹ کا دودھ پلا کر اژدھا بنا دیا ہے سراج الحق

ہمارے حکمران مغل بادشاہ اور ان کے بچے شہزادے ہیں لیکن میں انہیں سانپ اور بچھو کہتا ہوں، امیرجماعت اسلامی

ہمارے حکمران مغل بادشاہ اور ان کے بچے شہزادے ہیں لیکن میں انہیں سانپ اور بچھو کہتا ہوں، امیرجماعت اسلامی۔ فوٹو: فائل

امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا ہے کہ ہمارے حکمران سانپ اور ان کے بچے بچھو ہیں جنہیں عوام نے ووٹ کا دودھ پلا کر اژدھا بنا دیا ہے۔

سرگودھا میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا تھا کہ وزیر دفاع خواجہ آصف نے پارلیمنٹ میں کھڑے ہو کر کہا کہ پاکستان کسی مذہب کے لئے نہیں بنا ان کا یہ بیان نظریہ پاکستان کے خلاف سازش کے مترادف ہے پاکستان اگر مذہب کےلئے نہیں بنا تھا تو قائد اعظم نے اسلام کا نام کیوں لیا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان جغرافیہ اورصوبوں کانام نہیں بلکہ لا الہ اللہ کا نام ہے اور ہم اس ملک میں اسلامی اور شرعی نظام چاہتےہیں کیوں کہ اسلامی نظام میں معیشت، تعلیم، صنعت اور زراعت سب کچھ موجود ہے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: دہشت گردی کے خاتمے میں اصل رکاوٹ حکمرانوں کی غلط پالیسیاں ہیں


سراج الحق کا کہنا تھا کہ حکمرانوں کی غلط پالیسیوں سےافغانستان جل رہا ہے، جب سے بھارتی جاسوس کلبھوش کو سزائے موت سنائی گئی اس وقت سے حکمرانوں پر خوف طاری ہوگیا ہے، ہمیں بھارت سے ڈرنے کی ضرورت نہیں، کلبھوشن کو سزا مل گئی تو آئندہ کوئی بھی ملک میں تخریب کاری کی جرات نہیں کرے گا اور اگر ریمنڈ ڈیوس کے معاملے کی طرح بزدلی دکھائی گئی تو پاکستان میں روز کلبھوشن آئیں گے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: حكومت كا فرض ہے مودی كواسی كی زبان میں جواب دے

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ حکمرانوں کی ناقص پالیسوں کے باعث دنیا بھر میں ہمارا سبز پاسپورٹ بدنام ہوگیا ہے، جس ملک میں سینیٹ کا چئیرمین مظلوم ہو وہاں عام آدمی کی کیا حالت ہوگی ہمارے حکمران مغل بادشاہ اور ان کے بچے شہزادے ہیں لیکن میں ان کو سانپ اور بچھو کہوں گا جنہیں عوام نے ووٹ کا دودھ پلا کر اژدھا بنا دیا ہے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: کرپشن کے پہاڑ کو ریزہ ریزہ کئے بغیر ملک ترقی نہیں کر سکتا
Load Next Story