ڈاکٹرعاصم کو بیرون ملک جانے کی اجازت مل گئی

ڈاکٹر عاصم 20لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کے بعد ملک سے باہر جا سکتے ہیں،عدالت


ویب ڈیسک April 15, 2017
انسداددہشتگردی عدالت نے ڈاکٹرعاصم کو2 ہفتےکیلیےبیرون ملک جانےکی اجازت دی ہے فوٹو: فائل

لاہور: انسداد دہشت گردی عدالت نے دہشتگردوں کے علاج سے متعلق کیس میں ڈاکٹرعاصم کا نام ای سی ایل میں نام شامل کرنے کا حکم معطل کرتے ہوئے انہیں 2 ہفتے کے لیے بیرون ملک جانے کی اجازت دے دی۔

کراچی کی انسداد دہشتگردی کی عدالت میں ڈاکٹرعاصم کے خلاف دہشت گردوں کے علاج و معالجے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ سماعت کے دوران ڈاکٹرعاصم نے عدالت سے استدعا کی کہ ان کا اسپتال گروی رکھ لیا جائے لیکن انہیں علاج کے لیے ملک سے باہر جانے دیا جائے۔

اس خبرکو بھی پڑھیں: سیاست چھوڑنا چاہتا ہوں لیکن میڈیا چھوڑنے نہیں دیتا، ڈاکٹر عاصم

عدالت نے ڈاکٹرعاصم حسین کی درخواست منظورکرکے ڈاکٹرعاصم کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کا حکم نامہ معطل کردیا، فاضل جج نے ڈاکٹرعاصم حسین کو 20 لاکھ روپے جمع کرانے کی صورت میں 2 ہفتے کے لیے بیرون ملک جانے کی اجازت دے دی تاہم ملزم کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے پاسپورٹ کی واپسی کےلئے سندھ ہائی کورٹ سے رجوع کریں۔ عدالت نے ڈاکٹر عاصم کی بیرون ملک روانگی سے متعلق تحریری حکم جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ڈاکٹر عاصم 2 ہفتے میں واپس نہ آئے تو ضیا الدین اسپتال ضبط کرلیا جائے۔

واضح رہے کہ ڈاکٹر عاصم پردہشتگردوں کے علاج معالجے کے علاوہ 469 ارب روپے کی کرپشن کے مقدمات بھی زیرسماعت ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔