قانون ہاتھ میں لینے والوں کو کسی صورت برداشت نہیں کریں گےوزیراعظم

کوئی باپ اس خوف سے بچے کو تعلیم سے محروم نہ کرے کہ اس کی لاش واپس آئے گی، وزیراعظم


ویب ڈیسک April 15, 2017
قوم برداشت اورقانون کی حکمرانی کے فروغ کے لئے اتحاد کا مظاہرہ کرے، نواز شریف: فوٹو: فائل

وزیراعظم نواز شریف نے مردان یونیورسٹی میں طالب علم کے قتل پراظہارافسوس کرتے ہوئے کہا کہ قانون ہاتھ میں لینے والے والوں کے ساتھ کوئی رعایت نہ برتی جائے۔

وزیراعظم نوازشریف نے مردان یونیورسٹی میں طالب علم کے قتل پراظہارافسوس کرتے ہوئے کہا کہ مردان یونیورسٹی واقعے پرافسردہ ہوں، یونیورسٹی کے بے حس ہجوم میں طالب علم کے قتل پربے حد دکھ ہوا، ریاست قانون کوہاتھ میں لینے والوں کوکسی صورت برداشت نہیں کرے گی۔

وزیراعظم نوازشریف نے کہا کہ کوئی باپ اپنے بیٹے کو اس خوف سے تعلیم سے محروم نہ کرے کہ اس کی لاش واپس آئے گی، پوری قوم اس جرم کی مذمت میں متحد ہو، قانون ہاتھ میں لینے والوں کیساتھ کوئی رعایت نہ برتی جائے۔ وزیر اعظم نے واقعے کے ذمہ داروں کی گرفتاری کے لئے پولیس کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ قوم برداشت اورقانو ن کی حکمرانی کے فروغ کے لئے اتحاد کا مظاہرہ کرے۔

دوسری جانب مریم نواز نے بھی مردان یونی ورسٹی میں پیش آنے والے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ مشال خان کو قتل کیے جانے کی ویڈیو دیکھ کر صدمہ پہنچا، مشتعل ہجوم کا خود منصف بننا ذہنی تنزلی اورپستی کاعکاس ہے۔



تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں