سنجے دت کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری
ممبئی کی مقامی عدالت نے سنجے دت کے 15 سال پرانے مقدمے میں وارنٹ جاری کیے ہیں
MUZAFFARABAD/ISLAMABAD:
مقامی عدالت نے بالی ووڈ اسٹار سنجے دت کے 15 سال پرانے مقدمے میں ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔
سنجے دت کی گزشتہ سال سزا پوری کرنے کے بعد جیل سے رہائی ہوئے اور طویل عرصہ آرام کے بعد وہ ایک بار پھر فلمی دنیا میں واپسی کررہے ہیں لیکن سنجو بابا کی یہ خوشی بھی چند دن کی ثابت ہوئی اور وہ اب ایک بار پھر قانونی مسائل کا شکار ہوچکے ہیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ممبئی کی مقامی عدالت نے 2002 میں فلمساز شکیل نورانی کو دھمکیاں دینے کے مقدمے میں سنجے دت کے کئی بار سمن جاری کیے لیکن عدالت میں پیش نہ ہونے پر اب اداکار کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے ہیں جس کے بعد جلد ہی سنجے دت کی گرفتاری کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔
واضح رہے کہ 2002 میں فلمساز شکیل نورانی نے سنجے دت کو فلم ''جان کی بازی'' کے لیے 50 لاکھ معاوضہ دیا تھا لیکن سنجے کے فلم کو ادھورا چھوڑنے پر فلمساز کو 5 کروڑ کا نقصان ہوا تھا جس پر انہوں نے اداکار پر انڈر ورلڈ سے دھمکیاں دلوانے کا مقدمہ درج کرایا تھا۔