شاہ رخ کا باتھ روم میں چھپ کر رونے کا اعتراف

جب میری فلمیں ناکام ہوجاتی ہیں تومیں خود کو باتھ روم میں بند کرکے روتا ہوں، بالی ووڈ کنگ


ویب ڈیسک April 15, 2017
جب میری فلمیں ناکام ہوجاتی ہیں تومیں خود کو باتھ روم میں بند کرکے روتا ہوں، بالی ووڈ کنگ، فوٹو؛ فائل

SAN FRANCISCO: بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان نے فلموں کی ناکامی پر خود کو باتھ روم میں بند کرکے چھپ کر رونے کا اعتراف کیا ہے۔

شاہ رخ خان کو بھارتی فلم نگری کا کنگ کہا جاتا ہے اور وہ کئی بلاک بسٹر فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں جب کہ کنگ خان کی گزشتہ 2 سالوں میں 2 فلمیں مسلسل ناکامی کاشکار ہوئی ہیں جس کے بعد اداکار نے بڑے دل کا مظاہرہ کرتے ہوئے ڈسٹری بیوشن کمپنی کا خسارہ اپنی جیب سے پوراکیا تھا لیکن اب شاہ رخ نے فلموں کی ناکامی پرحیران کن ردعمل دینے کا اعتراف کیا ہے۔

شاہ رخ خان ان دنوں 60 ویں سان فرانسسکو انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں شریک ہیں جہاں انہوں نے ہالی ووڈ فلمساز بریٹ ریٹنر کے ساتھ ایک سیشن میں حصہ لیا اور دونوں نے بڑی انڈسٹری کے تعلقات پر بات کی جب کہ اس دوران شاہ رخ خان نے اپنی فلموں کی ناکامی پر دلچسپ رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے رونے کا بھی اعتراف کیا۔

شاہ رخ خان کا کہنا تھا کہ میں ایک اداکار ہوں اور جب میری فلمیں ناکام ہوجاتی ہیں تو میں خود کو باتھ روم میں بند کرکے چھپ کر روتا ہوں جب کہ یہ عمل مردوں اور عورتوں دونوں کے لیے بہتر ہے۔ انہوں نے کہا کہ کامیابی اور ناکامی دونوں عارضی ہیں اسی لیے ہمیں حقیقت پسند ہوکر آگے بڑھتے رہنا چاہیے۔

واضح رہے کہ شاہ رخ خان ہدایتکار امتیاز علی کی فلم کی شوٹنگ میں مصروف ہیں اور خصوصی دعوت پر 60 ویں سان فرانسسکو انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں شرکت کررہے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں