ایران میں سیلاب سے 35 افراد ہلاک درجنوں لاپتہ

سب سے زیادہ عجب شیر اور آزر شہر کے صوبے متاثر ہوئے جہاں مزید ہلاکتوں کا امکان ہے، حکام


ویب ڈیسک April 15, 2017
سب سے زیادہ عجب شیر اور آزر شہر کے صوبے متاثر ہوئے جہاں مزید ہلاکتوں کا امکان ہے، حکام فوٹو:فائل

SUVA, FIJI: ایران کے شمال مغربی صوبوں میں سیلاب کے نتیجے میں 35 افراد ہلاک اور درجنوں لاپتہ ہوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایران کے شمال مغربی صوبوں میں موسلا دھار بارش نے سیلابی صورت اختیار کرلی جس کے بعد متعدد مکانات اور سڑکیں سیلابی پانی میں بہہ گئیں اور ایرانی سرکاری ٹی وی کے مطابق اب تک سیلاب کے باعث 35 افراد ہلاک اور درجنوں لاپتہ ہوگئے۔

حکام کے مطابق سب سے زیادہ عجب شیر اور آزر شہر کے صوبے متاثر ہوئے جہاں مزید ہلاکتوں کا امکان ہے تاہم اب تک سیلاب کے باعث ہونے والے نقصانات کا تخمینہ نہیں لگایا جاسکا۔ حکام کا کہنا ہے کہ متاثرہ صوبوں میں آئندہ چند روز کے دوران مزید موسلا دھار بارشوں کا امکان ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |