لاہور ایئرپورٹ سے جعلی پاسپورٹ پر سفر کرنے والا مسافر گرفتار

گرفتار مسافر ساؤتھ افریقا جانے والی پرواز میں سوار ہونا چاہتا تھا جس سے کاغذات طلب کیے گئے تھے


ویب ڈیسک April 15, 2017
گرفتار مسافر ساؤتھ افریقا جانے والی پرواز میں سوار ہونا چاہتا تھا جس سے کاغذات طلب کیے گئے تھے، فوٹو؛ فائل

ایف آئی اے نے جعلی پاسپورٹ پر لاہور سے ساؤتھ افریقا جانے كی كوشش كرنے والے مسافر كو گرفتار كرلیا۔

نمائندہ ایکسپریس کے مطابق لاہور ایئرپورٹ پر ساؤتھ افریقا کی پرواز میں سوار ہونے کے لیے آنے والے مسافر کو جب فائنل گیٹ پر ایف آئی اے حکام نے روک کر کاغذات طلب کیے تو وہ کاغذات پیش نہ کرسکا جس پر مسافر کا پاسپورٹ بھی چیک کیا گیا۔

ایف آئی اے حکام کی جانب سے مکمل چھان بین کے بعد مسافر کا پاسپورٹ جعلی نکلا جس بنا پر اسے گرفتار کرلیا گیا۔ ایف آئی اے حکام کے مطابق گرفتار مسافر کا نام استخار علی ہے جو امارات ایئرلائن کی پرواز کے ذریعے ساؤتھ افریقا جانے کے لیے ایئرپورٹ آیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں