سندھ کابینہ میں وہی رہے گا جو کارکردگی دکھائے گا بلاول بھٹو زرداری

بلاول بھٹو نے سندھ کابینہ کے وزرا کو کارکردگی بہتر بنانے کے لیے ایک ماہ کی مہلت دے دی

بلاول بھٹو نے سندھ کابینہ کے وزرا کو کارکردگی بہتر بنانے کے لیے ایک ماہ کی مہلت دے دی، فوٹو؛ فائل

JAKARTA:
پیپلزپارٹی کے چیرمین بلاول بھٹو زرداری نے سندھ کابینہ کے وزرا اور معاونین خصوصی کو کارکردگی بہتر بنانے کے لیے ایک ماہ کی مہلت دیتے ہوئے کہا ہے کہ کابینہ میں وہی رہے گا جو کارکردگی دکھائے گا۔


وزیراعلیٰ ہاؤس کراچی میں سندھ کابینہ کے وزرا اور معاونین خصوصی سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ مجھے نتائج دیں، مراد علی شاھ جتنے سرگرم ہیں اتنے كابینہ كے اراكین نہیں ہیں۔ انہوں نے خراب كارگردگی كے حامل بعض وزرا اورمعاونین خصوصی كواپنی كارگردگی بہتربنانے كے لیے ایك ماہ كا وقت دیا۔ انہوں نے سندھ كابینہ كے اركان كوہدایت كی كہ وہ عوام كی خدمت كریں اوركارکردگی دكھائیں، نتائج دیں اپنی كاركردگی كو مزید بہتر كریں۔ بلاول بھٹو نے وزیراعلیٰ سندھ كومخاطب كرتے ہوئے كہا كہ مراد علی شاہ اب آپ كی كابینہ میں وہ رہے گا جو آپ كی طرح كام كركے دكھائے گا، سندھ كابینہ كے اركان اب عوام كے پاس جائیں اورتمام عوامی منصوبے وقت پر مكمل كرائیں۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ شہید ذوالفقارعلی بھٹو اور شہید بینظیر بھٹو نے جو خواب دیكھا تھا وہ ہم پورا كركے دكھائیں گے، ہم نے جمہوریت كی خاطر رائیونڈ نہیں بنایا بلكہ گڑھی خدابخش بھٹو بنایا، جمہوریت كوبچانا ہے توعوام كی خدمت كرنی ہوگی، تخت لاہور اور تخت رائیونڈ كی بادشاہت اب نہیں چلے گی۔ انہوں نے کہا کہ اقتداركا مقصد بادشاہت نہیں عوام كی خدمت كرنا ہے، پنجاب كے عوام باشعور ہیں وہ جمہوریت كے ساتھ ہیں، جمہوریت كوہم نے بچایا ہے۔ ہمارا منشور ہی عوام كے مسائل حل كرنا ہے۔
Load Next Story