صدرزرداری نے سینیٹ اورقومی اسمبلی کے اجلاس21جنوری کوطلب کرلیے

دونوں ایوانوں کے اجلاسوں میں عام انتخابات کی تاریخ کااعلان کی جائے گا

دونوں ایوانوں کے اجلاسوں میں عام انتخابات کی تاریخ کااعلان کی جائے گا فوٹو: فائل

صدر آصف علی زرداری نے وزیراعظم راجا پرویز اشرف کے مشورے پر سینیٹ اور قومی اسمبلی کے اجلاس 21 جنوری کی شام 4 بجے پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں طلب کر لیے۔


دونوں ایوانوں کے اجلاسوں میں عام انتخابات کی تاریخ کااعلان، موجودہ اسمبلیوں کی تحلیل و نگراں سیٹ اپ کا قیام، قومی اورصوبائی اسمبلیوں کے انتخابات ایک ہی روزکرانے کیلیے آئینی ترمیم، سپریم کورٹ کی جانب سے رینٹل پاورکیس میں وزیراعظم کی گرفتاری کے احکامات۔

تحریک منہاج القرآن کے سربراہ کے لانگ مارچ ودھرنے اور اسکے پس پردہ عوامل اور مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف کی طرف سے حکومت کوپیش کیے گئے 10 نکات زیربحث لائے جائیں گے۔ اجلاسوں میں طاہرالقادری کے لانگ مارچ پرگرماگرم بحث متوقع ہے جبکہ امکان ظاہرکیاجارہا ہے کہ عام انتخابات کی تاریخ 6 مئی ہو سکتی ہے۔

Recommended Stories

Load Next Story