قابض بھارتی فوج نے ایک اور کشمیری کی جان لے لی
قابض بھارتی فوج کی کشمیری نوجوانوں پر تشدد کی ویڈیوز بھی سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہونے لگیں۔
QUETTA:
قابض بھارتی فوج نے بربریت کے خلاف احتجاج کرنے والے کشمیریوں پر بندوقوں کا منہ کھول دیا جس کے نتیجے میں ایک نوجوان شہید ہوگیا۔
بھارتی فورسز کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کی جارہی ہیں اور اس حوالے سے متعدد ویڈیوز سوشل میڈیا پر زیرگردش ہیں جب کہ قابض فوج کی بربریت کے خلاف کشمیری نوجوان بارامولا میں احتجاج کر رہے تھے کہ اہلکاروں نے اندھا دھند فائرنگ شروع کردی جس کے نتیجے میں گولیاں لگنے سے ایک نوجوان موقع پر ہی شہید ہوگیا جس کی شناخت سجاد حسین شیخ کے نام سے ہوئی ہے۔
دوسری جانب بھارتی فوج کی جانب سے کشمیری نوجوانوں پر انسانیت سوز مظالم کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہیں جس میں ایک ویڈیو میں قابض بھارتی فوج نے ایک نوجوان کو جیپ کے آگے باندھ کر شہر بھر میں گشت کیا جب کہ ایک دوسری ویڈیو میں قابض فوجی کشمیری نوجوانوں کو گاڑی میں زبردستی بٹھا کر انہیں شدید تشدد کا نشانہ بنا کر پاکستان مخالف نعرے لگوائے جب کہ ایک اور ویڈیو میں 4 فوجی ایک نوجوان کو اوندھے منہ زمین پر لٹا کر اس پر لاٹھیاں برسا رہے ہیں۔