انتخابی ضابطہ اخلاق بل میں طاہر القادری کے مطالبات شامل نہیں

کمیٹی کی سفارشات کی روشنی میں ضابطہ اخلاق کو مرتب کیاجائے تاکہ اسے پارلیمنٹ سے قانونی تحفظ دلایاجائے۔

کمیٹی کی سفارشات کی روشنی میں ضابطہ اخلاق کو مرتب کیاجائے تاکہ اسے پارلیمنٹ سے قانونی تحفظ دلایاجائے۔ فوٹو فائل

قومی اسمبلی اور سینٹ کے (پیرکو) طلب کردہ اجلاسوں میںعام انتخابات کیلئے الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کو قانونی تحفظ دینے کا بل پیش کیے جانے کا امکان ہے.


سینیٹ کی خصوصی کمیٹی اس کی شق وارمنظوری دے چکی ہے۔ ڈاکٹر طاہرالقادری کے دھرنے میں اصلاحات سے متعلق مطالبات مجوزہ ضابطہ اخلاق میں شامل نہیں ہیں۔ سینیٹر جہانگیربدرکی سربراہی میںخصوصی کمیٹی نے الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کا شق وار جائزہ لینے کے بعداسے الیکشن کمیشن واپس بھیجا تھاکہ کمیٹی کی سفارشات کی روشنی میں ضابطہ اخلاق کو مرتب کیاجائے تاکہ اسے پارلیمنٹ سے قانونی تحفظ دلایاجائے۔

Recommended Stories

Load Next Story