شاہ زیب قتل کیس جائیداد سربمہر کرنے کے خلاف درخواست پر جواب طلب

گزشتہ دنوں پولیس نے بنگلہ سربمہر کردیاجبکہ درخواست گذارکا واقعے سے کوئی تعلق نہیں.


Staff Reporter January 18, 2013
گزشتہ دنوں پولیس نے بنگلہ سربمہر کردیاجبکہ درخواست گذارکا واقعے سے کوئی تعلق نہیں.

سندھ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس مشیرعالم کی سربراہی میں2رکنی بنچ نے شاہ زیب قتل کیس میں مرکزی ملزم شاہ رخ جتوئی کے عزیز ذیشان علی جتوئی کی رہائشگاہ سربمہر کرنے کے خلاف دائر درخواست پر محکمہ داخلہ،آئی جی سندھ،ایس ایس پی گزری اور ایس ایچ او درخشاں کو 24جنوری کیلیے نوٹس جاری کرتے ہوئے رپورٹ طلب کرلی ہے.

بریگیڈیئر(ر)مختار احمدکے اٹارنی کامران شفیع کی جانب سے دائر درخواست میں موقف اختیارکیا کہ بریگیڈیئر(ر)مختار احمد ڈیفنس فیز VI اسٹریٹ 34 پرواقع بنگلہ نمبر177کے مالک ہیں اور انھو ں نے یہ بنگلہ 23جنوری 2010کو شاہ رخ جتوئی کے رشتے دار ذیشان علی جتوئی کو کرائے پر دیا تھا، گزشتہ دنوں پولیس نے بنگلہ سربمہر کردیاجبکہ درخواست گذارکا واقعے سے کوئی تعلق نہیں اور نہ ہی ان کا نام مقدمہ 591/2012میں نامزد کیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |