ٹماٹر 41 فیصد سستے 101 سے 61 روپے کلو ہوگئے
1 ہفتے کے دوران 6 آئٹمز بشمول آلو، مرغی، دہی، دال مسور، چینی کے دام میں محدود اضافہ
ٹماٹر کی سپلائی تیزی سے بہتر ہونے پر قیمتوں میں نمایاں کمی کے نتیجے میں ملک میں گزشتہ ہفتے حساس قیمتوں کے اشاریے (ایس پی آئی) پر مبنی افراط زر کی شرح میں 0.82 فیصد کمی ہوئی تاہم سالانہ بنیادوں پرانفلیشن ریٹ میں3.02 فیصد کا اضافہ ہوا۔
پاکستان بیورو شماریات (پی بی ایس) سے جاری اعدادوشمار کے مطابق 13اپریل2017 کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران ہفتہ وار بنیادوں پر ملک میں صرف6 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ اور 15اشیا کی قیمتوں میں کمی جبکہ 32 اشیاکے نرخوں میں استحکام رہا۔
گزشتہ ہفتے سب سے زیادہ کمی ٹماٹر کی قیمتوں میں آئی، ٹماٹر کے نرخ ایک ہفتے میں 40.57 فیصد گھٹ گئے جس سے ملک میں ٹماٹر کی اوسط قیمت 100.60 روپے سے تقریباً 41روپے کم ہو کر 59.79روپے فی کلوگرام رہ گئی، اس کے علاوہ لہسن کے نرخ 272.75 روپے سے 7.59 فیصد گھٹ کر 252.05 روپے فی کلوگرام، پیاز کے 2.06 فیصد کمی سے 33.23 روپے فی کلوگرام، ایل پی جی گھریلو سلنڈر کے 1.86 فیصد کمی سے 1086.62 روپے اور انڈے0.83 فیصد گھٹ کر 85.55 روپے فی درجن ہوگئے، ساتھ ہی گندم، آٹے، خشک دودھ، سرسوں کے تیل، دال چنا، دال مونگ، سرخ مرچ پسی ہوئی کھلی، ویجیٹیبل گھی (کھلا/تھیلی)، کیلے اور دال ماش کی قیمتیں بھی کم ہوئیں۔
گزشتہ ہفتے آلو4.74 فیصد، زندہ مرغی 1.74 فیصد، دہی0.38 فیصد، گڑ0.28 فیصد، دال مسور0.23 فیصد اور چینی 0.02 فیصد مہنگی ہوئی تاہم یہ اضافہ انتہائی محدود رہا جس کی وجہ سے ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کی شرح میں کمی ہوئی، اس دوران سب سے زیادہ ریلیف 8ہزار روپے ماہانہ تک کمانے والوں کو 0.93 فیصد ملا جبکہ 12ہزاراور 18ہزار تک ماہانہ آمدن والوں کے لیے 0.89 فیصد، 35ہزار ماہانہ کمانے والوں کے لیے 0.84 فیصد اور 35ہزار سے زیادہ ماہانہ کمانے والوں کے لیے مہنگائی کی شرح میں 0.75 فیصد کمی ہوئی۔