پاک بھارت کشیدگی سے تجارت میں17 فیصد کمی

درآمد 23 فیصد کم، برآمدات 14 فیصد بڑھ کر 28 کروڑ ڈالر ہوگئیں،اسٹیٹ بینک


Online April 16, 2017
جولائی تا فروری تجارت 1 ارب 24 کروڑ ڈالر، گزشتہ سال 1 ارب 49 کروڑ رہی تھی۔ فوٹو: فائل

پاکستان بھارت کے درمیان کشیدگی سے دوطرفہ تجارت متاثر ہونے لگی جس کے نتیجے میں رواں مالی سال تجارتی حجم گزشتہ سال کے مقابل 17 فیصد کم رہا۔


اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق دو طرفہ تجارت کا حجم 1ارب 24 کروڑ ڈالر رہا جو گزشتہ مالی سال کے ابتدائی 8ماہ میں 1ارب 49کروڑ ڈالر تھا،8 ماہ میں بھارت سے 95کروڑ 83 لاکھ ڈالر کا سامان پاکستان بھیجا گیا جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 23فیصد کم رہا لیکن اس دوران پاکستان سے بھارت کو کی گئی ایکسپورٹ کا حجم 28کروڑ ڈالر رہا جو گزشتہ سال کے مقابلے میں تقریبا 14فیصد زائد ہے۔ پاکستانی برآمدات میں تقریبا ایک تہائی حصہ سیمنٹ کا رہا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں