بنوں میں آئی بی افسرکا گھرمردان میں اسکول تباہ

پبی میںسی ڈی سینٹرتباہ،میرعلی میں بمباری سے5دہشتگردہلاک،بم پھٹنے سے طالبہ زخمی


Numaindgan Express January 18, 2013
پبی میںسی ڈی سینٹرتباہ،میرعلی میں بمباری سے5دہشتگردہلاک،بم پھٹنے سے طالبہ زخمی فوٹو : فائل

دہشتگردوں نے بنوںمیں آئی بی افسراورمردان میں اسکول دھماکہ خیز مواد سے اڑادیا جبکہ میرعلی میںبمباری سے 5 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔

مردان میں لوندخوڑکے علاقہ شاہ ڈھنڈ میں گورنمنٹ مڈل اسکول کو بارودی مواد سے اڑادیاگیا۔سکول چوکیدارشوکت علی کے مطابق تین کمرے تباہ اورچار دیواری کونقصان پہنچا۔پبی سے نمائندہ کے مطابق نواحی گاؤںچوکی ممریز میں سی ڈی شاپ کو دھماکے سے اڑادیاگیا۔آن لائن کے مطابق بنوں میں شدت پسندوںنے اسسٹنٹ ڈائریکٹر آئی بی عثمان علی شاہ شیخانی کے گھرکوبارودی مواد سے اڑا دیا ۔

3

ادھرآئی این پی کے مطابق تخت بھائی تخت بھائی کے قریب مشہور تاریخی گائوں ٹکر کے بی ایچ یو ہسپتال کے گیٹ کے سامنے دیسی ساختہ بم پھٹنے سے طالبہ ایمن بی بی زخمی ہوگئی۔ثناء نیوزکے مطابقمیرعلی میںپاک فوج کے گن شپ ہیلی کاپٹروں کی شیلنگ سے پانچ مشتبہ عسکریت پسندہلاک ہوگئے۔ادھر عسکری ذرائع اوراے پی پی کے مطابق خیبرایجنسی میں حالیہ دنوںسکیورٹی فورسز نے21 دہشتگردوں کوہلاک کیا جبکہ سرچ آ پر یشن کے دوران بڑی تعداد میںہتھیار اورگو لہ با رودبرآ مدکرلیا۔دوہفتوں کے دوران 9اہلکار شہید اور50 زخمی ہوئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں