مذاکرات نہ ہوسکےآئی ایم ایف مشن آج واپس روانہ ہوگا

لانگ مارچ،دھرنے اور وزیراعظم کی گرفتاری کے احکامات کے باعث صورتحال غیریقینی رہی


Irshad Ansari January 18, 2013
لانگ مارچ،دھرنے اور وزیراعظم کی گرفتاری کے احکامات کے باعث صورتحال غیریقینی رہی فوٹو: رائٹرز/فائل

اقوام متحدہ سے کلیئرنس نہ ملنے کے باعث پاکستان کے دورے پر آیا بین آئی ایم ایف کاجائزہ مشن پاکستان کیساتھ مذاکرات ادھورے چھوڑ کرآج رات امریکہ واپس روانہ ہوگا.

تاہم تکنیکی سطع کے مذاکرات مکمل ہوچکے ہیں اور اب عبوری حکومت یا نئی آنیوالی منتخب حکومت کے دور میں پاکستان کو آئی ایم ایف سے رجوع کرناپڑاتواس وقت پالیسی سطح کے مذاکرات ہونگے جس میں آئی ایم ایف سے نیا پروگرام لینے کے حوالے سے سیاسی جماعتوں میں اتفاق رائے پیداکیا جائیگا۔

4

اس بارے میں آئی ایم ایف جائزہ مشن کیساتھ مذاکرات میں شریک پاکستانی ٹیم کے سینئرممبر نے ''ایکسپریس'' کو بتایا کہ پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے جائزہ مشن نے پالیسی سطح کے مذاکرات کی تکمیل کیلئے 22 جنوری تک پاکستان میں قیام کرناتھا لیکن لانگ مارچ، دھرنے اور وزیراعظم کی گرفتاری کے احکامات سے پیدا ہونیوالی صورتحال کے بعدمذاکرات نہ ہوسکے اورنہ ہی جائزہ مشن کی پاکستان کی سیاسی جماعتوں کے سربراہان و رہنمائوں اورپارلیمانی لیڈروں سے ملاقاتیں ہوسکی ہیں اس لئے اب یہ مذاکرات آئی ایم ایف سے نیاقرضہ لینے کا فیصلہ کرنیکے بعدکئے جائینگے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |