آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران بیشتر شہروں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان

اتوار سے منگل کے دوران میدانی علاقوں میں شدید گرمی پڑنے کا امکان ہے، محمکہ موسمیات


ویب ڈیسک April 16, 2017
سبی، حیدر آباد، ملتان، بہاولپور اور ڈی آئی خان میں شدید گرمی پڑے گی، محکمہ موسمیات. فوٹو: فائل

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک ہے جب کہ محکمہ موسمیات نے اتوار سے منگل کے دوران میدانی علاقوں میں شدید گرمی پڑنے کی پیش گوئی کی ہے۔

محکمہ موسمیات کے حکام کے مطابق ملک کے بیشتر حصوں میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے جب کہ نصیر آباد، مکران، سبی، سکھر، بینظیر آباد، لاڑکانہ، حیدر آباد، ملتان، بہاولپور، ساہیوال، ڈی جی خان، ڈی آئی خان اور فیصل آباد ڈویژن میں شدید گرمی پڑے گی۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: شدید گرمی میں کیا کھائیں اورکن چیزوں سے بچیں

گذشتہ روز سب سے زیادہ گرمی جیک آباد، لاڑکانہ،سکھر، تربت، رحیم یار خان اور پڈعیدن میں ریکارڈ کی گئی جہاں درجہ حرارت 46 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں