26نومبرتا26دسمبرملک میں خودکشی کے115واقعات

32خواتین شامل،44کااقدام خودکشی،65افرادگھریلو19معاشی مسائل سے مرے

23خواتین6مردوں کو کاروکاری میںقتل کیاگیا،انسانی حقوق کمیشن کی رپورٹ۔ فوٹو: فائل

پاکستانی کمیشن برائے انسانی حقوق کے مطابق 26 نومبر سے26 دسمبر کے دوران ملک بھر میں 115 افراد نے خود کشی کی جن میں 32 خواتین شامل تھیں۔

اسی عرصے کے دوران 44 افراد نے خود کشی کرنے کی کوشش کی جنھیں بروقت طبی امداد دیکر بچا لیا گیا۔ اقدام خود کشی کرنیوالوں میں 20 خواتین شامل ہیں۔ اعداد و شمار کے مطابق خودکشی کرنے والوں میں 65 افراد نے گھریلو جھگڑوں اور مسائل سے تنگ آکر اور 19 نے معاشی تنگدستی سے مجبور ہو کر خودکشی کی۔ 43 نے زہر کھایا، 27 نے خود کو گولی ماری اور 23 نے گلے میں پھندا ڈال کر جان دی۔




خودکشی اور اقدام خودکشی کے 159 واقعات میں سے صرف 13 کی ایف آئی آر درج ہوئی۔ رپورٹ کے مطابق21 نومبر سے 24 دسمبر تک 23 خواتین اور 6 مردوں کو کاروکاری کا الزام لگا کر قتل کیا گیا۔ 15 نومبر سے 18 دسمبر تک 10 افراد کو جنسی تشدد کا نشانہ بنایا گیا جس میں 7 خواتین شامل ہیں۔ 5 واقعات کے مقدمات درج اور 6 واقعات میں ملوث افراد گرفتار ہوئے۔
Load Next Story