طاہر القادری نے قوم کے ساتھ نوسربازی کی مشاہداللہ

ہمیں یزید کہاگیا ،ہم غلط کام کا حصہ نہیں بنے، پاکستان کیلیے معاہد ہ کیا،عاصمہ ارباب


Monitoring Desk January 18, 2013
ہمیں یزید کہاگیا ،ہم غلط کام کا حصہ نہیں بنے، پاکستان کیلیے معاہد ہ کیا،عاصمہ ارباب فوٹو : فائل

پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما سینیٹرمشاہد اللہ خان نے کہا ہے کہ طاہر القادری نے قوم کے ساتھ نوسربازی کی ہے۔

انہوں نے انہی یزیدوں کے ساتھ معاہد ہ کیا ہے جن کے خلاف انہوں نے لانگ مارچ نکالا تھا ۔ایکسپریس نیوز کے پروگرام ''کل تک ''میں اینکر پرسن جاوید چودھری سے گفتگو میں انہوں نے کہاکہ طاہر القادری نے مال بنایا اپنی تشہیر کی، انھوں نے عورتوں اور بچوں کو ڈھال بنایا ۔طاہرالقادری کا جلسہ ایسے ہی تھا جیسے کھایا پیا گلاس توڑا بارہ آنے۔یہ ایک کامیڈی شو تھا اور اس شوکی وجہ سے ملک کا بہت نقصان ہوا، سٹاک مارکیٹ بیٹھ گئی۔ چوہدری شجاعت نے طاہرالقادری کے ساتھ بھی وہی کیا جو انہوں نے مذاکرات کرکے اکبربگٹی اور لال مسجدکی بچیوں کے ساتھ کیاتھا۔

10

پاکستان پیپلزپارٹی کی رہنما عاصمہ ارباب عالمگیر نے کہاکہ طاہرالقادری کی ضدتھی کہ وہ اسلام آباد آئیں وہ آئے حکومت نے ان کو سپورٹ کیا۔ہمیں یزید کہاگیا ،ہم غلط کام کا حصہ نہیں بنے۔حکومت کا کام ہوتا ہے معاملات کو خراب ہونے سے روکے اوروہ ہم نے یہ کیا۔حکومت کی طرف سے کسی کوٹریپ نہیں کیا گیا ہماری ڈیوٹی تھی کہ ہم حالات کو پرامن رکھتے۔حکومت نے پاکستان کے لئے معاہد ہ کیا ہے۔ تحریک منہاج القرآن کے ترجمان سردار منصور نے کہا کہ لانگ مارچ سے مقاصد پورے ہوگئے ہیں یہ پاکستان کا سب سے بڑا اور پرامن لانگ مارچ تھا حکومت سے ہونیوالے معاہدے سے ٹیکس چوروں اور لٹیروں کا راستہ رک جائیگا۔ہم نے خواتین کو استعمال نہیں کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں