عدالتی فیصلوں پر کسی کی ناراضگی کی پرواہ نہیں چیف جسٹس لاہورہائی کورٹ

خواتین ججز فیصلے کرتے ہوئے مت گھبرائیں، جسٹس منصور علی شاہ

اللہ سے ڈرنے والے کسی فرد سے نہیں ڈرتے، جسٹس منصور علی شاہ۔ فوٹو: فائل

چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس منصور علی شاہ کا کہنا ہے کہ اگر عدالتی فیصلوں سے کوئی ناراض ہوتا ہے تو اس کی پرواہ نہیں کیونکہ جو اللہ سے ڈرتا ہے وہ مخلوق سے نہیں ڈرتا۔

جوڈیشل اکیڈمی میں ججز کی پروموشن کے حوالے سے منعقد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کا کہنا تھا کہ عدالتی نظام کی بہتری کے لئے ججز سے بہت سی امیدیں وابستہ ہیں، اگر فیصلوں سے کوئی ناراض ہوتا ہے تو کوئی فرق نہیں پڑتا اور نا ہی کسی سے ڈرنے کی ضروت ہے، خاص طور پرخواتین ججز فیصلہ کرتے ہوئے مت گھبرائیں کیونکہ اللہ سے ڈرنے والے کسی فرد سے نہیں ڈرتے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ سید منصور علی شاہ کے انقلابی فیصلے!


چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ ترقی پانے والے تمام ججز مبارکباد کے مستحق ہیں اور تمام ججز کی ترقیاں میرٹ پر ہوئی ہیں، میرٹ کی پالیسی اپنا کر ہی ادارے کو مضبوط کیا جا سکتا ہے، اگر میرٹ کے باعث چند لوگ ناراض ہوتے ہیں تو ان کی کوئی پرواہ نہیں، میرٹ کی پالیسی ہائی کورٹ سے ڈسٹرکٹ کورٹس تک یکساں رہے گی اور تمام ججوں کو ہائی کورٹ کی پالیسی ہی اپنانا ہوگی۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: عام عدالتیں فیصلے کریں تو خصوصی عدالتوں کی ضرورت نہیں پڑے گی

جسٹس منصورعلی شاہ نے کہا کہ تمام کمیٹیوں اورعدلیہ کے شعبوں میں خواتین کو بھرپور نمائندگی دی جا رہی ہے، اب خواہش ہے کہ خواتین کی بڑی تعداد بطور ججز بھرتی ہوں، ہم ماتحت عدلیہ میں خواتین ججوں کی تعداد بڑھانا چاہتے ہیں۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: لوگ مقدمات کی پیروی کرتے کرتے تنگ
Load Next Story