طاہرالقادری قوم کو بیوقوف بنارہے ہیںحنیف عباسی

اگرلانگ مارچ میں پتانہیں ہلاتو اسکاکریڈٹ حکومت کوجاتاہے،مہرین انورراجہ


Monitoring Desk January 18, 2013
اگرلانگ مارچ میں پتانہیں ہلاتو اسکاکریڈٹ حکومت کوجاتاہے،مہرین انورراجہ فوٹو: فائل

مسلم لیگ (ن) کے رہنما حنیف عباسی نے کہا ہے کہ کسی بھی کام کاکوئی طریقہ،کوئی قاعدہ قانون ہوتا ہے لیکن طاہرالقادری جوچاہتے ہیں اسکایہ طریقہ نہیں ہے ۔

ایکسپریس نیوزکے پروگرام''ٹودی پوائنٹ'' میں اینکر پرسن شاہ زیب خانزادہ سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ طاہرالقادری جو مطالبہ کررہے ہیں اس کا وہ حق نہیں رکھتے یہ حق صرف سیاسی جماعت کا ہے، مذہبی طور پر رجسٹرڈاین جی او کا نہیں۔یہ قوم کو بیوقوف بنارہے ہیں۔میں پوچھتا ہوں کہ کیا کسی عالم دین کی طرف سے کسی کو یزید کہنا مناسب ہے۔

11

پیپلزپارٹی کی رہنما مہرین انورراجہ نے کہا کہ اگر لانگ مارچ میں پتا نہیں ہلا تواس کا کریڈٹ حکومت کو جاتا ہے۔الیکشن کمشن تحلیل کرنیکی آئین اجازت نہیں دیتا۔ شیخ الاسلام کو اچھانہیں لگتاکہ وہ کسی کو شیطان کہیں۔ تحریک منہاج القرآن کے ترجمان محمدحسین شاہین نے کہاکہ منہاج القرآن نے بہت اچھے طریقے سے سوفٹ میسیج دیا ہے ہم نے پاکستان کی بہتری اور پاکستان کے عوام کی بقا کی بات کی ہے۔طالبان کی مہربانی ہے کہ انہوں نے حملہ نہیں کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں