تمام اقلیتوں کویقین دلاتا ہوں کہ پاکستان ہم سب کا ہے وزیراعظم نوازشریف
اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ ہر پاکستانی کی قومی ذمہ داری ہے، نوازشریف
وزیراعظم نوازشریف نے ایسٹر کے موقع پرمسیحی برادری کے نام پیغام میں کہا کہ تمام اقلیتوں کو یقین دلاتا ہوں پاکستان ہم سب کا ہے۔
وزیراعظم نوازشریف نے مسیحی برادری کو ایسٹر پرمبارکباد دیتے ہوئے اپنے پیغام میں کہا کہ قومی اہداف کے حصول میں مسیحی برادری کا کردارقابل قدر ہے، مسیحی برادری پاکستان کی ترقی و خوشحالی میں اہم کردار ادا کر رہی ہے جب کہ تمام اقلیتوں کو یقین دلاتا ہوں پاکستان ہم سب کا ہے۔
اس خبرکو بھی پڑھیں: پاکستان سمیت دنیا بھرمیں مسیحی برادری ایسٹر کا تہوارمنا رہی ہے
وزیراعظم نے اپنے پیغام میں کہا کہ ہم مسیحی برادری کی قومی خدمات کی دل سے قدر کرتے ہیں، اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ ہر پاکستانی کی قومی ذمہ داری ہے، پاکستان میں تمام اقلیتوں کی حفاظت قانونی وآئینی تقاضہ ہے اورپاکستان کی خوشحالی اور امن کے لئے اتحاد ضروری ہے۔