مشاورت کے بعد جلد سیاسی لائحہ عمل کا اعلان کرونگا اسلم رئیسانی
بلوچ عوام کے وسائل کے دفاع کیلیے سو بار اقتدار قربان کرنے کو تیار ہوں
چیف آف ساراوان نواب محمداسلم رئیسانی نے کہا ہے کہ ساتھیوں سے صلاح مشورے کے بعد جلد اپنے سیاسی لائحہ عمل کا اعلان کردیںگے۔
بلوچستان کے عوام کے وسائل کے دفاع کیلیے سو بار اقتدار کو قربان کرنے کو تیار ہوں، لندن سے صحافیوں کے گروپ سے ٹیلیفون پر بات چیت کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ میں اپنے ان تمام دوستوں اور اتحادیوںکا مشکور ہوں جو اس مشکل وقت میں میرے ساتھ کھڑے ہیں ، ایک سوال پر انھوں نے کہا کہ گورنر بلوچستان نواب ذوالفقارعلی مگسی میرے بڑے بھائیوں جیسے ہیں، بحیثیت وزیراعلیٰ ان کے ساتھ ہر قسم کا تعاون کیا۔
انھوں نے اس تاثر کو غلط قرار دیا کہ لندن میں انھوں نے کوئی فلیٹ خریدا ہے انھوں نے کہا جو لوگ یہ کہتے ہیںکہ میں نے لندن میں فلیٹ خریدا ہے ان سے کہتا ہوںکہ وہ مجھ پر احسان کرتے ہوئے مجھے اس فلیٹ کی دستاویزات اور چابیاں دلوا دیں، لندن جب بھی وہ جائیں ایک کمرہ ہمیشہ ان کی رہائش کیلیے فراہم کروں گا۔