مشال قتل کیس میں گرفتار مزید 7 ملزمان جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

ملزمان کو کل انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا جائے گا

ملزمان کو کل انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ فوٹو : فائل

مشال قتل کیس میں گرفتار مزید 7 ملزمان کو جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق مشال قتل کیس میں گرفتار مزید 7 ملزمان کو جوڈیشل مجسٹریٹ کے سامنے پیش کیا گیا اور پولیس کی جانب سے ملزمان کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی۔ عدالت نے درخواست منظور کرتے ہوئے ملزمان کو ایک روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا اور تمام ملزمان کو کل انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا۔


اس خبر کو بھی پڑھیں : چیف جسٹس پاکستان نے مشال خان کے قتل کا ازخود نوٹس لے لیا

واضح رہے کہ عبدالولی خان یونیورسٹی مردان کیمپس میں طالب علم مشال خان پر مبینہ طور پر توہین رسالت کا الزام لگایا گیا جس پر طالب علموں کے مشتعل ہجوم نے اسے شدید تشدد کا نشانہ بنایا جس سے وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا تھا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : 8 ملزمان جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے
Load Next Story