شرجیل خان اور شاہ زیب حسن کا معطلی کے خلاف عدالت جانے کا فیصلہ

3 ماہ بعد عبوری معطلی کو چیلنج کیا جا سکتا ہے، وکیل شرجیل خان


ویب ڈیسک April 16, 2017
3 ماہ بعد عبوری معطلی کو چیلنج کیا جا سکتا ہے، وکیل شرجیل خان۔ فوٹو : فائل

اسپاٹ فکسنگ کیس میں معطل کرکٹرز شرجیل خان اور شاہ زیب حسن نے معطلی کے خلاف عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اسپاٹ فکسنگ کیس میں معطل کرکٹرز شرجیل خان اور شاہ زیب حسن نے معطلی کے خلاف عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے، شرجیل خان کے وکیل نے کہا کہ 3 ماہ بعد عبوری معطلی کو چیلنج کیا جا سکتا ہے، 10 مئی کو معطلی کو تین ماہ پورے ہو جائیں گے جس کے بعد فیصلہ عدالت میں چیلنج کیا جائے گا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل کی تحقیقات کے لئے 3 رکنی کمیشن تشکیل

واضح رہے کہ اس سے قبل فکسنگ کیس میں معطل خالد لطیف نے لاہور ہائیکورٹ نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے اینٹی کرپشن یونٹ کے دائرہ کار کو چیلنج کرنے کی درخواست دائر کی تھی جو عدالت نے خارج کر دی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |