انضمام الحق نے کامران اکمل اور احمد شہزاد کو قابل بھروسہ قراردیدیا

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 22 اپریل کو کنگسٹن میں کھیلا جائے گا


Sports Reporter April 16, 2017
پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 22 اپریل کو کنگسٹن میں کھیلا جائے گا ۔ فوٹو: فائل

چیف سلیکٹر انضمام الحق نے کہا ہے کہ احمد شہزاد اور کامران اکمل ٹیم کا حصہ بنے اور ان کی کارکردگی کو دیکھتے ہوئے ان پر مزید بھروسہ کیا جاسکتا ہے جب کہ انتظامیہ نے راحت علی کو ویسٹ انڈیز کےخلاف سیریز کیلئے مانگا تھا لیکن کارکردگی کو مدنظر رکھتے ہوئے نہیں بھیجا گیا۔

قذافی اسٹیڈیم میں انڈر 13 ٹورنامنٹ کے فائنل میچ کے موقع پرمیڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انضمام الحق نے کہا کہ ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے میں کامیابیوں کے بعد ہمیں اپنی خامیوں پر نظر رکھنے کی ضرورت ہے، ویسٹ انڈیز میں کھلاڑیوں کی اچھی پرفارمنس پراظہار اطمینان کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ٹیم کے پاس ٹیسٹ سیریز جیتنے کا اچھا موقع ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں :پاکستان میں پاور ہٹرز کی کمی ایک تلخ حقیقت ہے، ہیڈ کوچ مکی آرتھر

انضمام الحق نے کہا کہ کارکردگی دکھانے والا پلیئر ہی ٹیم میں آئے گا، عمدہ پرفارمنس نہ دکھانے والوں کی جگہ متبادل کھلاڑیوں کو صلاحیتوں کے اظہار کا موقع دیا جائے گا، انضمام الحق کے مطابق انڈر 13ریجن کرکٹ چیمپئن شپ میں کھلاڑیوں کو اپنی صلاحیتیں دکھانے کا موقع ملا اور اس سے نیا ٹیلنٹ بھی سامنے آیا جنہیں آگے آنے کا موقع ملے گا۔

واضح رہے کہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 22 اپریل کو کنگسٹن میں کھیلا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |