ملیر سٹی میں فائرنگ سے ہلاک ٹیلر ماسٹر سپردخاک

2افراد کپڑے سلوانے آئے تھے، انکار پر مزمل کی ان سے تلخ کلامی ہوگئی تھی،پولیس

2افراد کپڑے سلوانے آئے تھے، انکار پر مزمل کی ان سے تلخ کلامی ہوگئی تھی،پولیس ، فائل فوٹو

ISLAMABAD:
ملیر سٹی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ہلاک ہونے والے ٹیلر ماسٹر مزمل حسین کی نماز جنازہ نیشنل ہائی وے پر ادا کی گئی جس کے بعد اسے وادی حسین قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا، اس موقع پر کچھ دیر کے لیے ٹریفک معطل ہوگیا ، پولیس نے قتل کا مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے ،


فوری طور پر قتل کی وجوہات سامنے نہیں آسکی، تفصیلات کے مطابق اتوار 29 جولائی کو ملیر سٹی تھانے کی حدود ملیر میں نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کرکے 40 سالہ مزمل حسین کو ہلاک کردیا تھا ، مقتول کے بھائی مظفر حسین نے ایکسپریس کو بتایا کہ مقتول مزمل حسین ان کے بڑے بھائی اور 6 بچوں کے باپ تھے ، وہ ملیر کالونی اے ون ایریا ملیر کے رہائشی ہیں ، ہماری کسی سے کوئی دشمنی نہیں اور نہ ہی مقتول کی کوئی سیاسی وابستگی تھی ، انھوں نے بتایا کہ ہمیں نہیں معلوم کہ کس نے ہم سے ہمارا بھائی چھین لیا۔
Load Next Story