ن لیگ پی پی کشیدگی کم کرانے کیلیے مولانا فضل الرحمن پھر متحرک

مولانا فضل الرحمن کے آصف علی زرداری سے رابطوں اور ملاقات کے بعد اب مسلم لیگ (ن) سے رابطے۔


عامر خان April 17, 2017
مولانا فضل الرحمن کے آصف علی زرداری سے رابطوں اور ملاقات کے بعد اب مسلم لیگ (ن) سے رابطے۔ فوٹو: فائل

PESHAWAR: حکمران جماعت مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی میں سیاسی کشیدگی کم کرانے کیلیے جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمنٰ دوبارہ متحرک ہوگئے ہیں۔

جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے آصف علی زرداری سے رابطوں اور ملاقات کے بعد اب مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کے درمیان پس پردہ سیاسی رابطوں کو بتدریج بحال کرنے کیلیے اقدامات شروع کردیے ہیں تاہم اب تک حکمران جماعت مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے درمیان سیاسی کشیدگی کا ماحول برقرار ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں