نوشہرہ میں نوجوان کی فائرنگ سے باپ بھائی اور 2 بچے قتل

ملزم کی فائرنگ سے باپ، بھائی، بھتیجا اور بھتیجی جاں بحق ہوئے، پولیس


ویب ڈیسک April 17, 2017
پولیس نے موقع پر پہنچ کر ملزم کو اسلحے سمیت گرفتار کرلیا۔ فوٹو: فائل

ISLAMABAD: اکبر پورہ میں نوجوان نے فائرنگ کر کے باپ، بھائی اور 2 بچوں کو قتل کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق نوشہرہ کے علاقے اکبرپورہ میں مختلف مقدمات میں ملوث ایک ملزم نے والدین سے اپنے خلاف درج مقدمات ختم کرنے کے لئے زمین فروخت کرنے کا مطالبہ کیا تاہم گھر والوں نے ایسا کرنے سے انکار کردیا، آج صبح ملزم نے طیش میں آ کر اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں ملزم کا والد، بھائی، بھتیجا اور بھتیجی موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔ دوسری جانب پولیس نے موقع پر پہنچ کر ملزم کو اسلحے سمیت گرفتار کرلیا۔

پولیس حکام کے مطابق ملزم کے خلاف پشاور میں پولیس مقابلے سمیت مختلف مقدمات درج تھے اور وہ ان مقدمات کو ختم کرنے کے لئے کئی بار اپنے والد سے پیسوں کا مطالبہ بھی کر چکا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔