لاہور خستہ حال عمارت گرنے سے ایک ہی خاندان کے 5 افراد جاں بحق

جاں بحق ہونے والوں میں گھر کا سربراہ شہزادہ انصاری، بیوی کنول، بیٹا انس، سبحان اور بیٹی ارم شامل ہیں

جاں بحق ہونے والوں میں گھر کا سربراہ شہزادہ انصاری، بیوی کنول، بیٹا انس، سبحان اور بیٹی ارم شامل ہیں ، فوٹو : ایکسپریس نیوز

KARACHI:
خستہ حال عمارت گرنے سے ایک ہی خاندان کے 5 افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ 2 کو بچا لیا گیا ہے۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور کے ٹبی سٹی کے علاقہ میں 3 منزلہ بوسیدہ عمارت گرنے سے جاں بحق ہونے والوں میں گھر کا سربراہ شہزادہ انصاری، بیوی کنول، بیٹا انس، سبحان اور بیٹی ارم شامل ہیں جبکہ ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر دیر سے پہنچیں اور بارش کے باعث انہیں امدادی کارروائیوں میں بھی مشکلات کا سامنا رہا۔

Recommended Stories

Load Next Story