طاہرالقادری کو رائل کینیڈین مانیٹرنگ پولیس نے کینیڈا میں طلب کرلیا

ڈاکٹر طاہر القادری نے 2008 میں عبدالشکور قادری کے نام سے کینیڈا میں سیاسی پناہ مانگی تھی۔

ڈاکٹر طاہر القادری نے 2008 میں عبدالشکور قادری کے نام سے کینیڈا میں سیاسی پناہ مانگی تھی۔ فوٹو: فائل

SIALKOT:
ڈاکٹر طاہرالقادری کو رائل کینیڈین مانیٹرنگ پولیس نے 5 فروری کو کینیڈا میں طلب کرلیا جہاں ان سے سیاسی پناہ کا حلف توڑنے پروضاحت لی جائے گی۔


قانون کے مطابق کینیڈا میں سیاسی پناہ لینے والا شخص اس ملک میں نہیں جاسکتا جہاں اس کی جان کو خطرہ ہے، ڈاکٹر طاہر القادری نے 2008 میں عبدالشکور قادری کے نام سے کینیڈا میں سیاسی پناہ مانگی اور کہا تھا کہ انہیں لشکرجھنگوی، سپاہ صحابہ اور طالبان سےجان کا خطرہ ہے۔

17 اکتوبر2009 کو کینیڈین حکومت نے ان کا کیس منظور کیا تھا اور 6 ماہ قبل انہیں کینیڈا کی شہریت اور پاسپورٹ دے دیا گیا، اس کے علاوہ طاہرالقادری مختلف امراض کی مد میں ویلفئیر فنڈز بھی لیتے رہے۔

Recommended Stories

Load Next Story