آزاد کشمیر کے سمانی چاہی اور بروہ سیکٹرز میں بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ

پاک فوج کی جوابی کارروائی میں بھارتی فوج کی کئی چیک پوسٹیں بھی تباہ ہوئیں


ویب ڈیسک April 17, 2017
پاک فوج کی جوابی کارروائی میں بھارتی فوج کا بھاری جانی و مالی نقصان ہوا، ذرائع۔ فوٹو: فائل

آزاد کشمیر کے سمانی چاہی اور بروہ سیکٹرز میں بھارتی فوج کی جانب سے بلا اشتعال فائرنگ کی گئی جس کا پاک فوج کی جانب سے بھرپور جواب دیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق آزاد کشمیر کے سمانی چاہی اور بروہ سیکٹرز پر بھارتی فوج کی جانب سے صبح 8 بجے بلا اشتعال فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے جب کہ پاک فوج کی جانب سے بھرپور جواب دیا جا رہا ہے۔ پاک فوج کی جوابی کارروائی میں دشمن کی کئی چیک پوسٹیں بھی تباہ ہو گئیں جس میں بھارتی فوج کا بھاری جانی و مالی نقصان بھی ہوا ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: بھارت کی ایل او سی پر بلا اشتعال فائرنگ سے 2 شہری زخمی، دفتر خارجہ

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔