رکن سندھ اسمبلی منظر امام کے قتل کیخلاف کراچی سیمت اندرون سندھ سوگ کاروبار بند

منظرامام کو ان کے ڈرائیوراور2محافظوں سمیت گزشتہ روز کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا تھا

منظرامام کے قتل کے خلاف کراچی سمیت اندورن سندھ سوگ کے باعث کاروباری مراکز بند اورسڑکوں پرٹریفک نہ ہونے کے برابرہے، فوٹو: فائل

رکن سندھ اسمبلی منظرامام کےقتل کے خلاف ایم کیو ایم کے یوم سوگ پرکراچی،حیدر آباد،سکھر،میرپورخاص،نوابشاہ سمیت اندرون سندھ کے مختلف علاقوں میں کاروباراورتعلیمی ادارے بند جب کہ سڑکوں پرٹریفک نہ ہونے کے برابرہے۔

متحدہ قومی موومنٹ کی جانب سے رکن اسمبلی منظر امام کے قتل کے خلاف تین روزہ سوگ کا اعلان کیا تھا اسی سلسلے میں کراچی، حیدرآباد، سکھر، نواب شاہ، میرپورخاص، عمر کوٹ، ٹنڈوالہیار، ٹھٹھہ سمیت اندرون سندھ مختلف علاقوں میں کاروبار زندگی معطل اور سڑکوں پر ٹرانسپورٹ نہ ہونے کے برابر ہے۔ جب کہ تعلمیمی ادارے بھی بند ہیں۔


پٹرول پمپس اور سی این جی اسٹیشنز بھی بند ہیں جس سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے، دوسری جانب واقعہ کے خلاف حیدرآباد میں ایم کیو ایم کے کارکنوں نے احتجاجی ریلیاں نکالیں۔

واضح رہے کہ متحدہ قومی موومنٹ کے رکن سندھ منظرامام کو ان کے ڈرائیوراور2محافظوں سمیت گزشتہ روز کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا تھا جس کی ذمہ داری کالعدم تحریک طالبان پاکستان نے قبول کی تھی۔

Recommended Stories

Load Next Story