مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے 60 طلبا زخمی

بھارتی فورسز نے طلبا کو منتشر کرنے کے لئے آنسو گیس شیل اور لاٹھی چارج بھی کیا


ویب ڈیسک April 17, 2017
بھارتی فورسز نے طلبا کو منتشر کرنے کے لئے آنسو گیس شیل اور لاٹھی چارج بھی کیا. فوٹو: فائل

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت بڑھتی ہی جا رہی ہے اور تازہ ترین واقعہ میں قابض فورسز نے فائرنگ کر کے 60 طلبا کو زخمی کردیا۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق سری نگر میں ایس پی کالج کے طلبا بھارتی فوج کے مظالم کے خلاف احتجاج کر رہے تھے کہ قابض افواج نے ان پر اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں 60 طلبا زخمی ہو گئے۔ اس کے علاوہ بھارتی فورسز نے طلبا کو منتشر کرنے کے لئے آنسو گیس شیل اور لاٹھی چارج بھی کیا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: قابض بھارتی فوج کی نہتے کشمیریوں پر ظلم کی ایک اور ویڈیو وائرل ہوگئی

واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں چند روز قبل ہونے والے ڈھونگ ریاستی انتخابات کو کشمیری عوام نے مکمل طور پر مسترد کر دیا تھا اور الیکشن والے روز پوری وادی میں بھارت اور کٹھ پتلی حکومت کے خلاف مظاہرے کئے گئے۔ بھارتی فورسز نے نہتے کشمیریوں پر فائرنگ کر کے 8 کشمریوں کو شہید اور 100 سے زائد کو زخمی کردیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں