سونو نگم کی اذان سے متعلق توہین آمیز ٹویٹس

سونونگم نے ٹوئٹر پر ہرزہ سرائی کرتے ہوئے لاؤڈ اسپیکر پر اذان کو مذہبی جبر قرار دیاہے


ویب ڈیسک April 17, 2017
، سونونگم نے ٹوئٹر پر ہرزہ سرائی کرتے ہوئے لاؤڈ اسپیکر پر اذان کو مذہبی جبر قرار دیا ہے، فوٹو: فائل

QUETTA: بھارتی گلوکار سونو نگم نے اذان سے متعلق انتہائی نازیبا ٹوئٹ کی ہے جس کی بنیاد پر انہیں بھارت میں بلا تفریق شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

سونو نگم نے اپنی ایک ٹویٹ میں لکھا ہے کہ اگرچہ وہ مسلمان نہیں لیکن پھر بھی انہیں اذان کی آواز سے صبح جاگنا پڑتا ہے؛ بھارت میں یہ جبری مذہب پرستی کب ختم ہوگی۔

اگلی ٹویٹ میں انہوں نے لکھا کہ ابتدائے اسلام کے زمانے میں بجلی نہیں تھی تو ایڈیسن کی ایجاد کے بعد وہ یہ شور شرابا کیوں برداشت کریں:

https://twitter.com/sonunigam/status/853760205368078336

اور ان کے خیال میں کوئی بھی مندر یا گوردوارا اپنے سے مختلف عقیدہ رکھنے والوں کو جگانے کےلیے لاؤڈ اسپیکر کا استعمال نہیں کرتا، تو پھر یہ سب کیوں:

https://twitter.com/sonunigam/status/853761583666806784

لاؤڈ اسپیکر سے فجر کی اذان کو انہوں نے ''غنڈہ گردی'' تک قرار دے دیا:

https://twitter.com/sonunigam/status/853764889671720960

ان ٹویٹس کے جواب میں سونو نگم کے مداحوں نے حمایت اور مخالفت میں تبصروں کے ڈھیر لگادیئے۔ دلچسپی کی بات تو یہ ہے کہ اذان کے بارے میں سونو نگم کی ٹویٹ پر اعتراض کرنے والوں کی بڑی تعداد غیر مسلموں کی تھی جن میں سے کچھ نے انہیں جتایا کہ بھارت ایک سیکولر ملک ہے اور انہیں دیگر مذاہب کا احترام سیکھنا چاہیے جبکہ بعض لوگوں نے انہیں کانوں میں روئی ٹھونسنے کا مشورہ بھی دیا:

https://twitter.com/macchandna/status/853765697968762881



https://twitter.com/saaniisweet/status/853770008027176960





 

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں