سرتاج عزیز سے امریکی قومی سلامتی کے مشیر کی ملاقات

سرتاج عزیز نے کلبھوشن یادیو سے متعلق ڈوزیئر امریکی مشیر کے حوالے کیا


ویب ڈیسک April 17, 2017
ٹرمپ انتظامیہ کے کسی بھی عہدیدار کا یہ پاکستان کا پہلا دورہ ہے: فوٹو : پی آئی ڈی

مشیر خارجہ سرتاج عزیز سے امریکی قومی سلامتی کے مشیر جنرل مک ماسٹر نے ملاقات کی ہے۔

اسلام آباد میں امریکی قومی سلامتی کے مشیر جنرل ایچ آر میکماسٹر نے مشیر خارجہ سرتاج عزیز سے ملاقات کی۔ ملاقات میں پاک امریکا تعلقات اور خطے کی سیکیورٹی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا جب کہ افغانستان میں قیام امن، سیکیورٹی اور موجودہ صورتحال کے امور بھی زیر غور آئے۔

ملاقات کے دوران سرتاج عزیز نے کلبھوشن یادیو سے متعلق ڈوزیئر امریکی مشیر کے حوالے کیا جس میں کلبھوشن یادیواورپاکستان میں بھارتی مداخلت کےثبوت موجود ہیں۔

واضح رہے کہ ٹرمپ انتظامیہ کے کسی بھی اعلی ترین عہدیدار کا یہ پاکستان کا پہلا دورہ ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں