پرینیتی چوپڑا کزن پریانکا کے نقش قدم پر چلنے کی خواہاں

فلم بنانے کا ارادہ ضرور رکھتی ہوں لیکن ابھی اس میں وقت درکار ہے، پرینیتی چوپڑا


ویب ڈیسک April 17, 2017
ابھی تجربہ حاصل کررہی ہوں کیونکہ فلم بنانے کے لیے تجربہ کی ضرورت ہوتی ہے، اداکارہ۔ فوٹو : فائل

پرینیتی چوپڑا اپنی کزن پریانکا کے نقش قدم پر چلتے ہوئے اداکاری کے بعد اب پروڈیوسر بننے کا ارادہ رکھتی ہیں۔

بالی ووڈ اداکارہ پرینیتی چوپڑا نے کزن پریانکا چوپڑا کے نقش قدم پر چلنے کا ارادہ ظاہر کیا ہے اور اس کام کے لیے پرینیتی اب پروڈیوسر بننے کا ارادہ رکھتی ہیں، پرینیتی سے قبل انوشکا شرما اور پریانکا چوپڑا نے پروڈکشن کے میدان میں قدم رکھا ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : پرینیتی چوپڑا نئے گھرکو بدقسمتی کی علامت سمجھنے لگیں

پرینیتی چوپڑا کا کہنا ہے کہ میں اب پروڈکشن کے میدان میں قدم رکھنا چاہتی ہوں کیونکہ میرا کاروباری دماغ ہے اور میں یقینی طور پر اس کام کو انجام دینا چاہوں گی۔ انہوں نے کہا کہ میں فلم بنانے کا ارادہ ضرور رکھتی ہوں لیکن ابھی اس میں وقت درکار ہے کیونکہ یہ ساری چیزیں ایک دم سے نہیں ہوسکتیں۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : پرینیتی چوپڑا اداکاری کے بعد گلوکاری کے میدان میں کود پڑیں

پرینیتی کا کہنا تھا کہ فی الحال میں ابھی تجربہ حاصل کررہی ہوں کیونکہ فلم بنانے کے لیے تجربہ کی ضرورت ہوتی ہے لیکن میں مستقبل میں فلم ضرور بناؤں گی جب کہ میں بزنس کی طالب علم ہوں اور حقیقی زندگی میں بینکر ہوں لہذا میں دو چیزوں کو یقینی طور پر ایک ساتھ ملانا چاہوں گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں