پشاور باڑہ میں قتل ہونیوالے 19 افراد کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کردی گئی

گورنر خیبر پختونخواہ سے مذاکرات کے بعد آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا, قبائلی عمائدین


ویب ڈیسک January 18, 2013
گورنر خیبر پختونخواہ سے مذاکرات کے بعد آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا, قبائلی عمائدین فوٹو: ایکسپریس

خیبر ایجنسی کے علاقہ باڑہ میں قتل ہونیوالے 19 افراد کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کر دی گئی ہے۔

پشاور کے علاقے باغ ناران حیات آباد میں مقتولین کی غائبانہ نماز جنازہ میں قبائلیوں اور سیاسی جماعتوں کے کارکنوں نے شرکت کی، اس موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔

قبائلی عمائدین کا کہنا تھا کہ وقتی طور پر احتجاج کا سلسلہ ملتوی کردیا گیا ہے تاہم گورنر خیبر پختونخواہ سے مذاکرات کے بعد آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا، دوسری جانب جمعیت علمائے اسلام کے زیر اہتمام واقعہ کے خلاف پشاور، مہمند ایجنسی اور باجوڑ ایجنسی میں احتجاجی مظاہرے کیے گئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں