رینٹل پاور کیس نیب کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر کامران فیصل نے خودکشی کرلی

تفتیش سے الگ نہ کیے جانے کے باعث کامران فیصل شدید ذہنی دباؤ کا شکار بھی تھے، ذرائع


ویب ڈیسک January 18, 2013
تفتیش سے الگ نہ کیے جانے کے باعث کامران فیصل شدید ذہنی دباؤ کا شکار بھی تھے، ذرائع. فوٹو: فائل

رینٹل پاور انکوائری میں معاونت کرنے والے نیب کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر کامران فیصل نے خودکشی کرلی۔

کامران فیصل نیب ہیڈ کوارٹر سے ملحقہ فیڈرل لاجز ٹو کے کمرہ نمبر ایک میں رہائش پذیر تھے، ملازمین نے دن 12 بجے تک دروازہ نہ کھلنے پر پولیس کو اطلاع دی جس کے بعد دروازہ کھولا تو کامران فیصل کی لاش پنکھے سے جھول رہی تھی پولیس نے لاش اتار کر پورسٹمارٹم کے لیے پمز اسپتال بھجوا دی اور جائے حادثہ کی باریک بینی سے تلاشی لی۔

نیب ذرائع کے مطابق کامران فیصل رینٹل پاور کیس میں تفتیشی افسر اور ڈائریکٹر اصغر خان کے ساتھ کام کررہے تھے اور کئی بار اعلی حکام کو اس تفتیش سے الگ ہونے کی درخواست کر چکے تھے ، نیب ذرائع کا کہنا تھا کہ تفتیش سے الگ نہ کیے جانے کے باعث کامران فیصل شدید ذہنی دباؤ کا شکار بھی تھے ، کامران فیصل کا تعلق میاں چنوں سے ہے اور پسماندگان میں بیوہ ، دو بیٹیاں اور ایک بیٹا شامل ہے۔ اس موقع پر چیئرمین نیب ریٹائرڈ ایڈمرل فصیح بخاری نے جائے وقوعہ کا دورہ کیا اور کامران فیصل کی موت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایک محنتی افسر ہم سے جدا ہو گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں